وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد 12 اپریل کو راولپنڈی لئی ایکسپریس وے اور گورنمنٹ ڈگری کالج صدر راولپنڈی کینٹ کا افتتاح کرینگے۔ بدھ کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد 12 اپریل کو راولپنڈی لئی ایکسپریس وے اور گورنمنٹ ڈگری کالج صدر راولپنڈی کینٹ کا افتتاح کرینگے۔ بدھ کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد "اے پی پی ” سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار 12اپریل کوراولپنڈی میں لئی ایکسپریس وے اور گورنمنٹ ڈگری کالج صدر کا افتتاح کرنے کے لئے راولپنڈی کا خصوصی دورہ کرینگے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں منصوبوں کی افتتاحی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لئی ایکسپریس وے منصوبے پر افتتاح کے فورا بعد باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا ،عمارچوک سے آئی جے پی روڈ تک مکمل سگنل فری ایکسپریس وے مکمل ہونے سے چند منٹوں میں راولپنڈی سے اسلام آباد تک کا سفر باآسانی طے کیا جاسکے گا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply