وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ

لاہور۔20مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال …

لاہور۔20مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی نے سبکدوش ہونیوالی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیش کش کی۔

وزیراعلی نے کہا کہ سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دئیے۔سیاسی مشیر زوئی ویئر کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے۔سیاسی مشیر زوئی ویئر پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومت پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔17 لاکھ پر مشتمل برٹش-پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔