لاہور۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے نئے پروگرام ''مریم کو بتائیں '' میں 10دن میں 11لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی-ہزاروں اہل شہریوں کو شناختی کارڈریکارڈ پر براہِ راست جاز کیش موبائل والٹس پر 10,000موصول ہوچکے ہیں -''مریم کو بتائیں '' میں 9.1 لاکھ افراد کی موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن ہو چکی ہے- ''مریم کو بتائیں ''میں 1.4لاکھ افراد ہیلپ لائن 1000کے ذریعے رجسٹر ہوئے ہیں - 0.5لاکھ افراد …
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے نئے پروگرام ”مریم کو بتائیں ” میں 10دن میں 11لاکھ افراد کی رجسٹریشن

مزید خبریں
لاہور۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے نئے پروگرام ”مریم کو بتائیں ” میں 10دن میں 11لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی-ہزاروں اہل شہریوں کو شناختی کارڈریکارڈ پر براہِ راست جاز کیش موبائل والٹس پر 10,000موصول ہوچکے ہیں -”مریم کو بتائیں ” میں 9.1 لاکھ افراد کی موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن ہو چکی ہے- ”مریم کو بتائیں ”میں 1.4لاکھ افراد ہیلپ لائن 1000کے ذریعے رجسٹر ہوئے ہیں – 0.5لاکھ افراد ویب پورٹل کے ذریعے ”مریم کو بتائیں ”میں رجسٹر ہوئے ہیں -”مریم کو بتائیں ” میں اوسطا روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہورہی ہے-ہیلپ لائن”1000”پر ایک گھنٹے میں 18لاکھ کال، 30,000کالز فی منٹ، 500کالز فی سیکنڈ کے ریکارڈمیں موصول ہوئی ہیں -چیئر پرسن 1000ہیلپ لائن اور وزیر اعلی کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق نے معاونت کے طریقہ کار اور اعدادوشمار جاری کردئیے –
وزیراعلی کے جامع ویژن کے تحت ایک اضافی پروگرام مریم کو بتائیں (MKB)کامیابی سے ہمکنار ہو اہے-”مریم کو بتائیں ”کے اجرا کا مقصد ضرورت مند خاندانوں تک مالی معاونت کی یقینی فراہمی ہے- ابتدائی 40لاکھ میں شامل نہ ہو نے والے خاندان، 10,000روپے مالی امداد کے لیے تین آسان تر طریقہ کار ہیں -پلے سٹور پر موبائل ایپ”Maryam ko Batayn”پر اپلائی کرسکتے ہیں -مریم کو بتائیں کے ویب پورٹل:https://mkb.punjab.gov.pkپر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے -ضرورت مند افرادمریم کو بتائیں کیلئے مخصوص ہیلپ لائن”1000” پر بھی کال کرسکتے ہیں -بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ ایک سے زائد رجسٹریشن طریقہ کار کا مقصد ہر مستحق شہری کو درخواست دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
گیارہ لاکھ خاندانوں کی رجسٹریشن عوام کے غیر معمولی اعتماد اور دلچسپی کا مظہر ہے۔ حکومت پنجاب کے کال سینٹر پر بیک وقت 800کالز وصول کرنے کی سہولت موجودہے۔ بیک وقت 800کالز ٹیلی کام لمٹ کے بعد آنے والی کال پر(801اور اس کے بعد)مصروف ہونے کا پیغام ملتا ہے۔ ایک گھنٹے میں 18لاکھ کالز کی کوشش ”مریم کو بتائیں ”پروگرام اور مریم نواز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔”مریم کو بتائیں ” کیلئے حکومت پنجاب پہلے ہی موبائل ایپ اور ویب پورٹل جیسے متبادل سورس مہیا کر چکی ہے۔مریم کو بتائیں کے تحت مکمل جانچ پڑتال اور ویلتھ فلٹر کے بعد کیش ٹرانسفر کردیا جاتا ہے۔ جاز کیش کی طرف سے10000رقم کا میسج ملنے پر جاز کیش نمائندے کو میسج اور اصل شناختی کارڈ دکھا کر وصول کر سکتے ہیں۔”مریم کو بتائیں ” کے مستفید افراد کو روبو کالز، ایس ایم ایس، آٹ بانڈ تصدیقی کالز سے مطلع کیا جاتا ہے۔ بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ مریم کو بتائیں میں ہر درخواست گزار کو رجسٹریشن پر ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کی جاتی ہے۔
”مریم کو بتائیں ” پروگرام کے سسٹم میں شفافیت، ٹریکنگ اور جوابدہی کو یقینی بناتا ہے۔ مریم کو بتائیں پروگرام مکمل طور پر PSER ڈیٹا اور PMT اسکورنگ پر مبنی ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں دونوں کے لیے یکساں سہولت فراہم کی گئی ہے۔ براہِ راست کیش ٹرانسفر کے ذریعے فرد یا ادارے کی مداخلت کے بغیر مستحقِ افراد کو رقم فراہم کر دی جاتی ہے۔ دھوکہ دہی اور ڈبل رجسٹریشن سے بچاو کے لیے مسلسل ڈیجیٹل ویری فکیشن کا سسٹم رائج ہے۔ مریم کو بتائیں کی ہیلپ لائن پر عارضی مصروفیت عوام کے غیر معمولی اعتماد،دلچسپی اور طلب کا نتیجہ ہے-
افراد رمضان نگہبان، راشن کارڈ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیراعظم کے رمضان ریلیف پروگرام سے مستفید افراد ” مریم کو بتائیں ” ریلیف کیلئے اہل نہیں ہیں۔ چیئر پرسن ”1000ہیلپ لائن ” اور وزیراعلی کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق نے بتایاکہ پہلے سے حکومتی امداد حاصل کرنے والے افراد رجسٹریشن کیلئے رابط نہ کریں۔ رمضان ریلیف اقدامات 2026حکومت پنجاب کے کمزور اور مستحق خاندانوں کے معاشی تحفظ یقینی بنانے کے عزم کی نشان دہی کرتے ہیں۔
رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ، ہیلپ لائن اور ویب پورٹل کا استعمال جاری رکھا جائے۔مریم کو بتائیں پر آنے والی ہر درخواست پر شفاف اور سائنسی طریقہ کار کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ چیئر پرسن 1000 ہیلپ لائن نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب ہر مستحق خاندان کے لیے ریلیف، شفافیت اور وقار کے عزم کے ساتھ ہے۔







