وزیراعلی پنجاب نے صوبائی بجٹ 27-2026 کی منظوری دیدی، مالی مسائل و مشکل حالات کے باوجود پوری کوشش کی کہ بجٹ میں عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے، مریم نواز شریف
وزیراعلی پنجاب نے صوبائی بجٹ 27-2026 کی منظوری دیدی، مالی مسائل و مشکل حالات کے باوجود پوری کوشش کی کہ بجٹ میں عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے، مریم نواز شریف

مزید خبریں
لاہور۔16جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ 26-2027 کی منظوری دیدی۔صوبائی کابینہ نے خصوصی اجلاس میں صوبائی بجٹ کی منظوری دی ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبائی بجٹ ڈاکومنٹ پر دستخط کیے-مریم نواز شریف نے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری کی عوامی بجٹ پیش کرنے کی کوششوں کو سراہا اورچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پوری ٹیم نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ون یونٹ بن کر کام کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو شیئر دینے پر بہت بڑی رقم دینے سے اثر تو آیا لیکن پوری کوشش کی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے،مالی مسائل اور عالمی حالات کے باوجود بغیر کسی نئے ٹیکس کے عوام کی خوشحالی پر مرکوز بجٹ پیش کیا، یہ امید کا بجٹ ہے،اپنی عوام کو اپنے ہی وسائل سے ریلیف دیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ کی توجہ عوامی ترقی اور ریلیف پر مرکوز ہے،پوری امید ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ صدق دل سے پنجاب کے عوام کی خدمت کی توفیق دے۔








