لاہور۔21 جولائی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے داخلی اور خارجی محاذ پر سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفد قومی امنگوں کے عین مطابق امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ لڑیگا ۔ باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دو طرفہ پاک امریکا تعلقات ضروری ہیں۔وزیرا عظم عمران خان کا دورہ امر …
وزیرا عظم عمران خان کا دورہ امر یکہ ایڈ نہیں ٹر یڈ کیلئے ہے ،،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

مزید خبریں
لاہور۔21 جولائی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے داخلی اور خارجی محاذ پر سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفد قومی امنگوں کے عین مطابق امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ لڑیگا ۔ باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دو طرفہ پاک امریکا تعلقات ضروری ہیں۔وزیرا عظم عمران خان کا دورہ امر یکہ ایڈ نہیں ٹر یڈ کیلئے ہے، پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونیوالے حوالدارمنظور عباسی کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ڈیرہ اسماعیل میںپولیس چیک پوسٹ اور ہسپتال کے باہر دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔








