کٹاس راج ۔ 11 جنوری (اے پی پی)وزیرا عظم محمد نواز شریف نے بھارت کے گاﺅں جاتی امراءمیں ان کے آبائی گھر کی مناسب دیکھ بھال کرنے پر سکھ خاندانوںکا شکریہ ادا کیا ہے۔ بدھ کو یہاں کٹاس راج ہندو مندر میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے حاضرین کو بتایاکہ بھارت میں سکھ خاندان جس طرح ان کے آبائی گھر کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لئے …
وزیرا عظم محمد نواز شریف کا بھارت کے گاﺅں جاتی امراءمیں آبائی گھر کی مناسب دیکھ بھال کرنے پر سکھ خاندانوںکا شکریہ

مزید خبریں
کٹاس راج ۔ 11 جنوری (اے پی پی)وزیرا عظم محمد نواز شریف نے بھارت کے گاﺅں جاتی امراءمیں ان کے آبائی گھر کی مناسب دیکھ بھال کرنے پر سکھ خاندانوںکا شکریہ ادا کیا ہے۔ بدھ کو یہاں کٹاس راج ہندو مندر میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے حاضرین کو بتایاکہ بھارت میں سکھ خاندان جس طرح ان کے آبائی گھر کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لئے کوششیں کررہے ہیں وہ دل کی گہرائیوں سے ان کے مشکور ہیں ۔ وزیر اعظم نے ذکر کیاکہ امرتسر کے قریب ایک چھوٹا سا گاﺅں جاتی امراءان کے والد میاں محمد شریف کی جائے پیدائش تھا جن کی رہائش گاہ کو اب سکھ برادری کی عبادت گاہ "گوردوارا” میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس گھر کی چوکھٹ کو 1990ءکی دہائی میں سکھ خاندان کی طرف سے شریف فیملی کو پیش کیاگیا اور پاکستان میں ان کی رائیونڈ کی رہائش گاہ جسے بعد ازاں جاتی امراءکانام دیا گیا میں نصب کردیاگیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ان کے بھائی میاں شہباز شریف چند سال قبل بھارت کے قصبے جاتی امراءمیں اپنے پردادا کی قبر پر بھی گئے تھے۔








