اسلام آباد ۔ 12مارچ (اے پی پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے خصوصی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور شعبہ اطلاعات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے وزیرخارجہ کو پاکستان تحریک انصاف کے …
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12مارچ (اے پی پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے خصوصی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور شعبہ اطلاعات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے وزیرخارجہ کو پاکستان تحریک انصاف کے شعبہ اطلاعات کی مختلف سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کی ترویج میں تحریک انصاف کے شعبہ اطلاعات کا کردار متاثر کن اور کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ کارکنان کی نصب العین سے وابستگی مثالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکن تحریک انصاف کی حکومت کی خلاف منفی پراپیگنڈے کے سامنے ڈھال ہیں اور مایوسیوں اور اندھیروں کے ماحول میں امید کی شمع روشن کرنے والے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے زوردیکر کہا قوم جانتی ہے کہ منجدھار میں گھری کشتی کو وزیراعظم عمران خان جیسا دیانتدار اور مخلص قائد ہی پار لگائے گا۔








