پتراجایا۔ 4 فروری (اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے سے ملائیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو سٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی، پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔ منگل کو ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ملائیشیا کے ساتھ تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی جبکہ وزیراعظم کے …
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا انٹرویو

مزید خبریں
پتراجایا۔ 4 فروری (اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے سے ملائیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو سٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی، پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔ منگل کو ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ملائیشیا کے ساتھ تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی جبکہ وزیراعظم کے دورے میں ملائیشیا کے ساتھ 3معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں 82 ہزار پاکستانی افرادی قوت مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے، ایک معاہدہ ملائیشیا میں پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت اگر کوئی پاکستانی ورکر ملائیشیا میں جاں بحق ہوگیا تو اس کے خاندان کو پنشن ملے گی۔ایک سوال کا جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ رواں سال ملائیشیا سے آنیوالی ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا، ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ایک ارب 55کروڑ ڈالر وطن بھجوائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔








