وزیرخزانہ اسدعمرکاچائنا گلوبل ٹیلی وژن کوانٹرویو

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی)وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) منصوبہ چین اورپاکستان کے درمیان تعاون کی بہترین مثال ہے اوریہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ چائنا گلوبل ٹیلی وژن کوانٹرویو دیتے ہوئے ویزرخزانہ نے چین پر” قرضہ کے ذریعے سفارت کاری“ کے الزام سے متعلق سوال پر کہاکہ پاکستان کوقرضے کا مسئلہ تو ہے لیکن چین کے قرضے کے حوالے …

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی)وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) منصوبہ چین اورپاکستان کے درمیان تعاون کی بہترین مثال ہے اوریہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ چائنا گلوبل ٹیلی وژن کوانٹرویو دیتے ہوئے ویزرخزانہ نے چین پر” قرضہ کے ذریعے سفارت کاری“ کے الزام سے متعلق سوال پر کہاکہ پاکستان کوقرضے کا مسئلہ تو ہے لیکن چین کے قرضے کے حوالے سے کوئی مشکلات نہیں۔انہوں نے سی پیک منصوبہ کے ذریعے پاکستان کو اقتصادی مسائل سے دوچارکرنے کے تاثر کو ”بے ہودہ اوراحمقانہ“ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بہترین مثال ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پرکل بیرونی قرضہ میں چینی قرضہ کا حجم 10 فیصد سے زیادہ نہیں جو اتنے بڑے اعدادوشمار نہیں۔

مزید خبریں