اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان میں کسٹمز کے عمل کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ورلڈ کسٹمزآرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کونیوموماکوریا سے منگل کو یہاں ملاقات میں کہی ۔وزیر خزانہ نے ورلڈ کسٹمزآرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ سرحدی وعلاقائی تجارت میں سہولیات دینے کے …
وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی ورلڈ کسٹمزآرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان میں کسٹمز کے عمل کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ورلڈ کسٹمزآرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کونیوموماکوریا سے منگل کو یہاں ملاقات میں کہی ۔وزیر خزانہ نے ورلڈ کسٹمزآرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ سرحدی وعلاقائی تجارت میں سہولیات دینے کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ کسٹمزآرگنائزیشن کے درمیان تعلقات اورروابط کوفروغ دینے کے معاہدے سے اتفاق کیا گیا۔ ورلڈ کسٹمزآرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کسٹمز کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات واضح اورمتاثر کن ہیں۔








