اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان سے ہفتہ کو واشنگٹن میںملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرداخلہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف تمام اقدامات قومی لائحہ عمل کا حصہ ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ قو می لائحہ عمل پر امن …
وزیرداخلہ احسن اقبال کی امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان سے واشنگٹن میں ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان سے ہفتہ کو واشنگٹن میںملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرداخلہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف تمام اقدامات قومی لائحہ عمل کا حصہ ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ قو می لائحہ عمل پر امن اور خوشحال پاکستان کو مدنظررکھ کر تشکیل دیا گیا‘ ہم نے جانی اور مالی قربانیاں دیکر امن وخوشحالی کی منزل حاصل کی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ امن کے قیام سے معاشی بحالی کا عمل تیز ہوا‘ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کو ملکر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن و خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون ناگزیرہے۔








