وزیرداخلہ اعجازاحمدشاہ کا ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 11جولائی (اے پی پی) وزیرداخلہ اعجازاحمدشاہ نے ولہار اسٹیشن صادق آباد کے مقام پر ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے …

اسلام آباد ۔ 11جولائی (اے پی پی) وزیرداخلہ اعجازاحمدشاہ نے ولہار اسٹیشن صادق آباد کے مقام پر ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل دے۔

Leave a Reply