وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر اظہارتعزیت

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سے ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قمرزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر کی ٹریفک حادثے میں وفات پر دلی رنج ہوا ہے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ہم سب قمر زمان کائرہ …

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سے ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قمرزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر کی ٹریفک حادثے میں وفات پر دلی رنج ہوا ہے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ہم سب قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ والدین اور دیگر اہل خانہ کو یہ بڑا غم برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حادثے میں وفات پانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

Leave a Reply