وزیرداخلہ محسن نقوی کا قلات میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔اتوار کو جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 4 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔اتوار کو جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،

سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 4 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قلات میں خوارجیوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔