وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہنگو کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور فورسز کو خراج تحسین
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہنگو کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔








