اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے ٹریفک انچارج جلال خان، کانسٹیبلز عزیز اللہ اور عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے …
وزیرداخلہ محسن نقوی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،شہداء کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے ٹریفک انچارج جلال خان، کانسٹیبلز عزیز اللہ اور عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سوگوارخاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ٹریفک اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔








