بیجنگ ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر نے منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع کے وزراءکے 15 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چین کے سٹیٹ کونسل اور قومی دفاع کے وزیر وائی فنگ ہی نے کی۔ اجلاس میں شنگھائی کے رکن ممالک چین، قزاخستان ، قرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان کے وزراءاور بھارت کے سفیر نے شرکت کی۔ بیلا روس کے وزیر دفاع …
وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع کے وزراءکے 15 ویں اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر نے منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع کے وزراءکے 15 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چین کے سٹیٹ کونسل اور قومی دفاع کے وزیر وائی فنگ ہی نے کی۔ اجلاس میں شنگھائی کے رکن ممالک چین، قزاخستان ، قرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان کے وزراءاور بھارت کے سفیر نے شرکت کی۔ بیلا روس کے وزیر دفاع نے اجلاس میں مہمان کے طور پر شرکت کی ۔ گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کو مکمل رکنیت دیئے جانے کے بعد یہ وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس تھا۔








