وزیردفاع خواجہ محمدآصف کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ہم عوام اور سپریم کورٹ کو جواب دہ ہیں اور80-1979 تک کی رقم کی منتقلی کے ثبوت عدالت کوفراہم کردیئے ہیں، ہم سے تلاشی لینے کی بات کرنے والے الیکشن کمیشن میں اپنی تلاشی دینے سے گریزاں ہیں، ہماری تلاشی لیں لیکن آپ خیرات کے پیسوں کا بھی حساب دیں۔پیرکوپاناماکیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ہم عوام اور سپریم کورٹ کو جواب دہ ہیں اور80-1979 تک کی رقم کی منتقلی کے ثبوت عدالت کوفراہم کردیئے ہیں، ہم سے تلاشی لینے کی بات کرنے والے الیکشن کمیشن میں اپنی تلاشی دینے سے گریزاں ہیں، ہماری تلاشی لیں لیکن آپ خیرات کے پیسوں کا بھی حساب دیں۔پیرکوپاناماکیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاناما کیس کی عدالتی کارروائی پر تبصرے سے گریز کریں گے اور آج سپریم کورٹ کے باہر سڑک پار الیکشن کمیشن کی کارروائی پر بات ہوگی جہاں سے تحریک انصاف کو ایک بار پھر نوٹس جاری ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 بار تاریخیں دی گئیں ان پر توہین عدالت بھی لگی جس پرانہوں نے معافی بھی مانگی لیکن ان کی جانب سے خیرات کے پیسوں کی منی ٹریل کا کوئی جواب یا ثبوت نہیں دیا گیا اور آج پھر ان کو توہین عدالت کا نوٹس ملا ہے، الیکشن کمیشن میں ان کی تلاشی شروع ہوچکی ہے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات کیوں نہیں بتارہی۔ قوم کے سامنے دہرا معیار واضح ہو گیا ہے قوم کے سامنے اتنا بڑا تضاد نہیں چلے گا۔

Leave a Reply