راولپنڈی ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیردفاع پرویز خٹک سے جمہوریہ تیونس کے سفیر بورہن ایل کمیل نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور تیونس میں دوستانہ دوطرفہ تعلقات ہیں جنہیں پاکستان اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم تیونس کے ساتھ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی پلیٹ فارمز بشمول اقوام متحدہ اور او آئی سی پر قریبی تعلقات …
وزیردفاع پرویز خٹک سے جمہوریہ تیونس کے سفیر بورہن ایل کمیل کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیردفاع پرویز خٹک سے جمہوریہ تیونس کے سفیر بورہن ایل کمیل نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور تیونس میں دوستانہ دوطرفہ تعلقات ہیں جنہیں پاکستان اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم تیونس کے ساتھ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی پلیٹ فارمز بشمول اقوام متحدہ اور او آئی سی پر قریبی تعلقات اور تعاون کے خواہاں ہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ مجوزہ ملٹری ایم او یو دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں باہمی دلچسپی اور تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی تعاون سے متعلق مجوزہ مفاہمت نامہ باہمی دفاعی تعاون میں مزید اضافہ کرے گا۔








