اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او یا کوئی ڈیل ہوگئی وہ دیکھ لیں کہ محمد نواز شریف آج پھر نیب کی عدالت میں پیش ہورہے ہیں بدھ کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت …
وزیرمملکت اطلاعات ، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او یا کوئی ڈیل ہوگئی وہ دیکھ لیں کہ محمد نواز شریف آج پھر نیب کی عدالت میں پیش ہورہے ہیں بدھ کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ کل عمران خان نے جو ٹویٹ کیا اس میں وہ ”جعلی خان“ لگانا بھول گئے ، اگر وہ اپنے ٹویٹ میں جعلی خان لگا دیں تو میرے خیال میں ٹویٹ بہتر ہوجائے گا ۔وزیر مملکت نے کہا عمران خان کامیاب سیاستدان تو نہ بن سکے اور پاکستان کے عوام نے ان کو وزیراعظم بھی نہیں بنایا ، اب وہ شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں تو میرے خیال میں یہ بھی ختم ہوجائے گا، عمران خان دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہورہے ہیں،وہ اپنے اس تمام عمل کا جواب دیں جو انہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا، پی ٹی وی پر حملہ کیا اور پھر دوسروں کے بارے میں سوال اٹھائیں۔ ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ جب آپ کسی کی طرف ایک انگلی اٹھاتے ہیں تو تین انگلیاں آپ کی اپنی طرف ہوتی ہیں۔







