راولپنڈی ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی استحکام ملک کی تعمیر و ترقی کےلئے بہت ضروری ہے،گزشتہ چند سالوں میں جمہوری استحکام کے ثمرات حوصلہ افزا رہے ، ملک کی اقتصادی ترقی درحقیقت جمہوری تسلسل کے ثمرات کا حصہ ہے، 2013 میں پاکستان کے معاشی دیوالیہ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج پاکستان کو دنیا …
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے زیراہتمام انٹرنیشنل ایکسپو کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی استحکام ملک کی تعمیر و ترقی کےلئے بہت ضروری ہے،گزشتہ چند سالوں میں جمہوری استحکام کے ثمرات حوصلہ افزا رہے ، ملک کی اقتصادی ترقی درحقیقت جمہوری تسلسل کے ثمرات کا حصہ ہے، 2013 میں پاکستان کے معاشی دیوالیہ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج پاکستان کو دنیا کے نقشہ پرابھرتی ہوئی معشیت تسلیم کیا جا رہا ہے،2013کے مقابلے میں معاشی شعبے میں ترقی سب کے سامنے ہے، ساڑھے تین سال میں جتنی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ، عوام دو ہزارہ اٹھارہ میں کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے اور نعرے لگانے والوں کی اصلیت سامنے آ جائے گی، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت اور بصیر ت کی روشنی میں اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات اور پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک میں امن بحال ہوا اور ہماری مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں نے بے مثال قربانیاں دیں،دہشت گردی کے واقعات میں 88 فیصد کمی آئی، ملکی انڈسٹری و تجارت کو امن سے تقویت ملتی ہے،اب پاکستان تاثر کی جنگ لڑ رہا ہے اور ہمیں متحد ہو کر اسے لڑنا ہے، سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کے وژن کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آگے لے کر جا رہے ہیں اور ملکی اقتصادی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل جاری ہے ،فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، قومی ترقی اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے خواتین کا کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام راول ایکسپو انٹرنیشنل کی تقریب رونمائی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔







