وزیرمملکت زرتاج گل وزیر کا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیرمملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں قدرتی وسائل کے غیر منصفانہ اور بے رحمانہ استعمال کے باعث ملک آج پینے کے صاف پانی کی قلت، ماحولیاتی بگاڑ، جنگلات کے رقبے میں کمی، زمینی، ہوائی، آبی اور دریائی آلودگی اور صحت کے مختلف مسائل سے دوچار ہے، تاہم ان مسائل کا حل قدرتی وسائل کے ضیاع کو روک کر …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیرمملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں قدرتی وسائل کے غیر منصفانہ اور بے رحمانہ استعمال کے باعث ملک آج پینے کے صاف پانی کی قلت، ماحولیاتی بگاڑ، جنگلات کے رقبے میں کمی، زمینی، ہوائی، آبی اور دریائی آلودگی اور صحت کے مختلف مسائل سے دوچار ہے، تاہم ان مسائل کا حل قدرتی وسائل کے ضیاع کو روک کر ان کے ہر سطح پر پائیدار استعمال کو یقینی بنانے سے ممکن ہے، عالمی برادری صاف توانائی کے منصوبوں کو ملکی سطح پر پھیلانے کے لیے پاکستان کو مالی و تکنیکی مدد فراہم کرے۔ اتوار کو شکرپڑیاں میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی بگاڑ اور اس کے اسباب پر قابوپانے کے لیے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیرمملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اس پروگرام کا خاص مقصد شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے کیونکہ پاکستان کو سرسبز اور صاف بنانے کے لیے عام لوگوں کا کردار ادا کرنے کے لیے قدرتی وسائل کے تحفظ، شجرکاری میں فروغ اور پانی کے منصفانہ استعمال سے متعلق عوامی آگاہی پیدا کرنا انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

مزید خبریں