اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ، خیال زمان اور شاہد احمد خٹک نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کو اپنے اپنے حلقہ کی صورتحال اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا، ترقیاتی امور کے حوالہ سے بھی بات چیت کی۔ ممبران …
وزیرِاعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ، خیال زمان اور شاہد احمد خٹک کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ، خیال زمان اور شاہد احمد خٹک نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کو اپنے اپنے حلقہ کی صورتحال اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا، ترقیاتی امور کے حوالہ سے بھی بات چیت کی۔ ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔








