وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کو منافع بخش اور فعال ادارہ بنانے کے لئے کوشاں ہے، پی آئی اے نہ صرف قومی ادارہ بلکہ ملک کی پہچان ہے، ماضی کی منافع بخش ائیر لائن اور ہوابازی کے شعبے میں خطے کا سرکردہ ادارہ بد انتظامی اور غفلت کی وجہ سے مشکلات کا …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کو منافع بخش اور فعال ادارہ بنانے کے لئے کوشاں ہے، پی آئی اے نہ صرف قومی ادارہ بلکہ ملک کی پہچان ہے، ماضی کی منافع بخش ائیر لائن اور ہوابازی کے شعبے میں خطے کا سرکردہ ادارہ بد انتظامی اور غفلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوا۔منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر ہوابازی غلام سرور خان، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری ہوابازی شاہ رخ نصرت، سیکرٹری خزانہ نوید کامران، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک، طیارہ ساز ادارے کے نمائندگان و سینئر افسران نے شرکت کی۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے موجودہ فلیٹ میں جدید اور نئے طیارے شامل کرنے، مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں مہیا کرنے اورمستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ادارے کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کی شب و روز کاوشوں کی بدولت ادارے کے خسارے میں مسلسل کمی آر ہی ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں ائیر ٹرانسپورٹ کا خاطر خواہ پوٹینشل موجود ہے جو کہ آئندہ بیس سالوں میں دوگنا سے بھی زائد تک بڑھے گا۔ پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے جہاں ادارے کے منافع میں اضافہ ہوگا وہاں کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں