وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ادا کی

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ادا کی۔ وزیرِ اعظم نے عید کی نماز کے بعد پاکستان کے امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ وزیرِ اعظم نے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی آزادی اور پوری امت مسلمہ کیلئے دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے پاکستانی سیلاب متاثرین اور ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی دعائیں کیں۔ وزیرِ اعظم نے عید کی نماز کے بعد لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔