وزیرِ اعظم محمد نوازشریف سے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد نوازشریف سے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ڈان لیکس سمیت اہم امور پر وزیرِ اعظم کو بریف کیا، وزیرِاعظم نے ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی، ترجمان وزارت داخلہ اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم محمد نوازشریف سے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو ملاقات کی اور ڈان لیکس سمیت …

وزیرِ اعظم محمد نوازشریف سے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات
ڈان لیکس سمیت اہم امور پر وزیرِ اعظم کو بریف کیا، وزیرِاعظم نے ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم محمد نوازشریف سے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو ملاقات کی اور ڈان لیکس سمیت اہم امور پر وزیرِ اعظم کو بریف کیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہا کہ عملدرآمد کے حوالے سے کچھ اہم قانونی اور انتظامی امور طے کرنا لازمی ہیں تاکہ کمیٹی کی سفارشات کا اعلان ہوتے ہی ان پر فوری عملدرآمد شروع ہو جائے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں ان امور پر کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی کی تمام سفارشات کا باقاعدہ عمل درآمد کے ساتھ اعلان کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply