وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کی ملاقات ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان۔امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کی ملاقات ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان۔امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکہ کی سفیر نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان-امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیرکو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔انہوں نے سنگاپور کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی بحری کارکنوں کی وطن واپسی میں جاری امریکی تعاون کو بھی سراہا۔