نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی مصر ی ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے ڈائیلاگ ،تحمل اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔








