اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شکار کی غرض سے پاکستان آنے والے وفود اور انکے سٹاف کی آمد ورفت کے سلسلے میں ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے مرتب کیے گئے ایس او پیز متعلقہ وزارتوں ، پاکستان میں واقع غیر ملکی سفارت خانوں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کو ارسال کر …
وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شکار کی غرض سے پاکستان آنے والے وفود اور ان کے سٹاف کی آمد ورفت کے سلسلے میں ایس او پیز کی منظوری دے دی
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شکار کی غرض سے پاکستان آنے والے وفود اور انکے سٹاف کی آمد ورفت کے سلسلے میں ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے مرتب کیے گئے ایس او پیز متعلقہ وزارتوں ، پاکستان میں واقع غیر ملکی سفارت خانوں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ ایس او پیز کے مطابق غیر ملکی وفود سے وابستہ سٹاف کی پاکستان آمد کی پیشگی اطلاع وزارتِ خارجہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ایک ہفتہ قبل کی جانی چاہئے۔ غیر ملکی مہمانوں اور اہم شخصیات کی آمد کی اطلاع تمام متعلقہ اداروں کو کم از کم 72گھنٹے پہلے کی جائے۔ ایس او پیز میں شکار کے لئے آنے والی غیر ملکی فلائٹس کے لئے لینڈنگ پوائنٹس کی بھی نشاندہی کر دی گئی۔ ایف آئی اے، اے این ایف ، کسٹم اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مخصوص کردہ لینڈنگ مقامات پرامیگریشن، کسٹمز، سکیورٹی اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی جائیں۔









