وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ڈی جی رینجرز سندھ کا ٹیلیفون

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ڈی جی رینجرز سندھ کا ٹیلیفون، کراچی میں گذشتہ روز رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر بریفنگ دی وزیرِ داخلہ کی گنجان آباد علاقے میں انتہائی مہارت اور بہادری سے طویل کارروائی میں اہم کامیابی پر مبارکباد اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ نے ٹیلیفونک رابطے میں …

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ڈی جی رینجرز سندھ کا ٹیلیفون، کراچی میں گذشتہ روز رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر بریفنگ دی
وزیرِ داخلہ کی گنجان آباد علاقے میں انتہائی مہارت اور بہادری سے طویل کارروائی میں اہم کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ نے ٹیلیفونک رابطے میں انہیں کراچی میں گذشتہ روز رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر بریفنگ دی۔ وزیرِ داخلہ نے رینجرز کو کراچی کے گنجان آباد علاقے میں انتہائی مہارت اور بہادری سے طویل کارروائی کے نتیجے میں اہم کامیابی کے حصول پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کی کارروائی کا شمار اب تک حاصل ہونے والی اہم ترین کامیابیوں میں ہوتا ہے جورینجرز کے پروفیشنلزم اور پرعزم ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیرِ داخلہ نے رینجرز کے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بھی رینجرز کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

Leave a Reply