اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے کےلئے باعث ندامت بننے والوں کے خلاف ایکشن نہ لینے والے افسران کی بھی جواب طلبی کی جائے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت سینئر افسران کااجلاس بدھ کو …
وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی اعلی سطح اجلاس کو ہدایت
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے کےلئے باعث ندامت بننے والوں کے خلاف ایکشن نہ لینے والے افسران کی بھی جواب طلبی کی جائے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت سینئر افسران کااجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیرِ داخلہ نے نادرا اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کو سخت تنبیہہ کی کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی سفری مشکلات میں اضافہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرلوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا نہیں کر سکتے تو ان کی مشکلات میں اضافہ بھی نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ سارا سارا دن میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے باوجود نادرا اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیوں نہیں کیا جاتا۔ ہر مسئلے پر وزارتِ داخلہ کو ہی کیوں مداخلت کرنا پڑتی ہے، ادارے اپنا کام خود کیوں نہیں کرتے۔ وزیرِ داخلہ نے کہاکہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو متعلقہ محکموں میں بڑے عہدوں پر تعینات افسران کے حوالے سے سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ وزیرِ داخلہ کا گذشتہ روز سپریم کورٹ میں مارگلہ پہاڑوں اور درختوں کی کٹائی کے حوالے سے ہونے والی کارروائی پر بھی نوٹس لیا۔ وزیرِ داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے ریمارکس اور ہدایات پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا، وزیرِ داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ سے استفسار کیاکہ اگر آپ کے نیچے یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو آپ نے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا اورذمہ داران کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔









