وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان یکم مئی کو واہ میں یوم مئی کے سلسلے میں ایک اجتماع میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان یکم مئی پیر کو واہ میں یوم مئی کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے اجتماع میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیرِ داخلہ کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین،آل پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان یکم مئی پیر کو واہ میں یوم مئی کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے اجتماع میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیرِ داخلہ کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین،آل پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر بھی ہوں گے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق متوقع طور پر وزیرِ داخلہ گذشتہ دنوں وزیرِ اعظم کے دورہ پی او ایف کے دوران ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اعلان کردہ پیکیج کی مالی منظوری کا بھی باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔ وزیرِاعظم کی جانب سے پی او ایف ملازمین کے لئے اعلان کردہ پیکیج جب بعض وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکا ر ہوا تو اس پر ملازمین میں بے چینی اور تذبذب کی کیفیت پائی گئی تاہم وزیرِ داخلہ نے ٹیکسلا میں عوامی نمائندگان اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج پرصورت میں عمل درآمد ہوگا ۔

Leave a Reply