وزیرِ داخلہ چوہدری نثا رعلی خان کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوراٹرز کا دورہ

کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے جمعہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوراٹرز کا دورہ کیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے وزیرِ داخلہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی، خصوصاً سمگلنگ کی روک تھام، ساحلی سرحدوں کے ذریعے غیر قانونی انسانی آمدورفت کی روک تھام اور زمانہ امن و جنگ میں ساحلی سرحدوں کی حفاظت سے متعلقہ آپریشنل امور پر تفصیلی بریفننگ …

کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے جمعہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوراٹرز کا دورہ کیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے وزیرِ داخلہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی، خصوصاً سمگلنگ کی روک تھام، ساحلی سرحدوں کے ذریعے غیر قانونی انسانی آمدورفت کی روک تھام اور زمانہ امن و جنگ میں ساحلی سرحدوں کی حفاظت سے متعلقہ آپریشنل امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک کی ساحلی سرحدوں کی حفاظت اور مالی و انسانی سمگلنگ جیسے ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے مسائل کی روک تھام میں پاکستان کوسٹ گارڈز اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران اور جوانوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں جس حب اوطنی، فرض شناسی اور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے اور خصوصاً پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہدا نے جو قربانیاں پیش کی ہیں پوری قوم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوںکی قربانی سے بڑھ کر کوئی جذبہ نہیں ہو سکتا اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

Leave a Reply