وزیرِ مملکت / وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون کی سعودی سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیرِ مملکت اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے منگل کو سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں ہونے …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیرِ مملکت اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے منگل کو سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت اور بدلتے ہوئے میڈیا رجحانات شامل تھے۔ملاقات کے دوران ڈیجیٹل میڈیا اور ابلاغ کے شعبے میں مسلسل رابطے اور تعاون کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید خبریں