وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا صوبائی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب میاں اسلم اقبال نے حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے کسی وزیر کے بارے میں کوئی ایک مالی یا بے ضابطگی کا سکینڈل سامنے نہیں آیا، پنجاب حکومت نے ایک روپے کا بھی قرضہ نہیں لیا اور نواز لیگ کی سابقہ حکومت کی طرف سے چھوڑے گئے1.2 ٹریلین روپے کے قرض کو …

لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب میاں اسلم اقبال نے حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے کسی وزیر کے بارے میں کوئی ایک مالی یا بے ضابطگی کا سکینڈل سامنے نہیں آیا، پنجاب حکومت نے ایک روپے کا بھی قرضہ نہیں لیا اور نواز لیگ کی سابقہ حکومت کی طرف سے چھوڑے گئے1.2 ٹریلین روپے کے قرض کو اتارنے اور اپنے وسائل سے کام کرنے کی نیک نیتی سے کوشش کی ہے – اسی طرح سابقہ وزیراعلی کے 8 کیمپ آفسز کے مقابلے میں موجودہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سادگی اور شاہانہ پروٹوکول کے بغیر عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کررہے ہیں جس کی ہماری سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی – میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہماری ایک سال کی کارکردگی کے لئے یہی کافی ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے قومی دولت لوٹنے والو ں کو بے نقاب کیاہے اور آئندہ کے لئے قومی خزانے کی لو ٹ مار کا راستہ بند کیاہے –

مزید خبریں