کراچی۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اتوار کے روز گونرہاﺅس میں ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر …
وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اتوار کے روز گونرہاﺅس میں ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے شہر کا انفرا اسٹرکچر بہتر ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول میسر ہے۔








