رحیم یار خان ۔ 06جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صادق آباد میں آر ایل این جی کی ترسیل اور فراہمی کا منصوبہ عام آدمی کو نظر نہیں آتا لیکن پاکستان کی ترقی اور توانائی کے مسائل کے حل میں بہت بڑے کردار کا حامل ہے، یہ وہ منصوبہ ہے جو پنجاب اور خیبر پختونخوا کو گیس فراہم کرتا ہے ،اضافی گیس فراہم …
وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کا صادق آباد میں آر ایل این جی کی ترسیل اور فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
رحیم یار خان ۔ 06جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صادق آباد میں آر ایل این جی کی ترسیل اور فراہمی کا منصوبہ عام آدمی کو نظر نہیں آتا لیکن پاکستان کی ترقی اور توانائی کے مسائل کے حل میں بہت بڑے کردار کا حامل ہے، یہ وہ منصوبہ ہے جو پنجاب اور خیبر پختونخوا کو گیس فراہم کرتا ہے ،اضافی گیس فراہم کئے بغیر ملک کے توانائی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے تھے ، سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کی انتظامیہ ، افسروں اور سٹاف نے وہ کام کئے ہیں جو بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک بھی نہیں کرسکتے اور ان کا کوئی موازنہ نہیں ہے، پوری دنیا یہ بات تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان میں سب سے سستی ایل این جی گیس دستیاب ہے،مستقبل میں بھی محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔ ہفتہ کو صادق آباد میں آر ایل این جی کی ترسیل اور فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پہلے ملک کی تاریخ میں 42انچ کی پائپ لائن نہیں ڈالی گئی تھی اور آج 1400کلومیٹر طویل پائپ لائن ڈالی گئی ہے جس میں 700کلو میٹر کی 42انچ کی پائپ لائن بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن اور سوئی نادرن نے دو سال کی قلیل مدت میں یہ منصوبہ مکمل کیا ہے جو قابل فخر بات ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو ملک میں توانائی کا بحران تھا جس کے خاتمے کے بغیر ترقی نا ممکن تھی ، ہماری شرح نمو 3فیصد سے بھی کم ہوچکی تھی اور اس مسئلے کا کوئی حل نظر نہیںآتا تھا ، لیکن محمد نواز شریف کے ویژن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جذبہ سے ملک کے توانائی مسئل کو آئندہ 15سال کیلئے حل کر دیا گیا ہے ۔







