کوئٹہ۔07 اپریل ( اے پی پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر ہفتہ کوبلوچستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر میر حاصل خا ن بزنجودیگر وفاقی وزیربھی وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ تھے ،کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پروزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، ار کین صوبائی اسمبلی، چیف سیکریڑی بلوچستان اورنگزیب حق ،انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے

مزید خبریں
کوئٹہ۔07 اپریل ( اے پی پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر ہفتہ کوبلوچستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر میر حاصل خا ن بزنجودیگر وفاقی وزیربھی وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ تھے ،کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پروزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، ار کین صوبائی اسمبلی، چیف سیکریڑی بلوچستان اورنگزیب حق ،انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور دیگر اعلیٰ آفیسران نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا،وزیرعظم کے آمد کے موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی خاران میں مختلف اسکیمات کا افتتاح کرنے کے علاوہ یک مچ خاران شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔








