وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک ابرار احمد کو گلگت بلتستان کونسل کا ممبر نامزد کر دیا

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک ابرار احمد کو گلگت بلتستان کونسل کا ممبر نامزد کر دیا ہے ۔ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل پیر بخش خان جمالی کی جانب سے گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین ‘وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان آرڈ 2009 کی سیکشن 33(1)(c) کے تحت قومی اسمبلی کی …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک ابرار احمد کو گلگت بلتستان کونسل کا ممبر نامزد کر دیا ہے ۔ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل پیر بخش خان جمالی کی جانب سے گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین ‘وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان آرڈ 2009 کی سیکشن 33(1)(c) کے تحت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چئیرمین ملک ابرار احمد کو گلگت بلتستان کونسل کا ممبر نامزد کیا ہے ۔سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل نے گلگت بلتستان کونسل کے ممبران اور کونسل سیکرٹریٹ کے افسران کی جانب سے نئے نامزد ہونے والے ممبر گلگت بلتستان کونسل ملک ابرار احمد کو مبارکباد دی ہے۔

Leave a Reply