وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ایم والٹ اکاونٹس کے ذریعے ملکی ترسیلات زر کو فرو غ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ترسیلات زر کی آمد کو فروغ دینے کے لئے متعدد اسٹرےٹجک اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری کوششوں کے تسلسل میں مجھے خوشی ہے کہ حکومت پاکستان، اسٹیٹ بینک اور مالی شعبے کی شراکت سے ایم والٹس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کی وصولی کے فروغ کی اسکیم شروع کررہی ہے۔ انہوں نے …

کراچی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ترسیلات زر کی آمد کو فروغ دینے کے لئے متعدد اسٹرےٹجک اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری کوششوں کے تسلسل میں مجھے خوشی ہے کہ حکومت پاکستان، اسٹیٹ بینک اور مالی شعبے کی شراکت سے ایم والٹس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کی وصولی کے فروغ کی اسکیم شروع کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات ایم والٹ اکاﺅنٹس کے ذریعے ملکی ترسیلات زر کو فرو غ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکیم سے ملک میں آنے والی ترسیلات کو برانچ لیس بینکنگ چینلز کے ذریعے لانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے دو مقاصد حاصل ہوں گے، ایک تو اس سے لوگوں کو پاکستان بھر میں برانچ لیس بینکنگ کے ایجنٹس کا نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے تیز آسان اور سستے طریقے سے ترسیلات وصول کرنے میں آسانی ہوگی، دوسرے اس سے ایم والٹس کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور ڈجیٹل اکاونٹس وجود میں آئیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم والٹ اکاونٹس کے ذریعے ملک میں آنے والی ترسیلات میں سہولت دینے کے لیے بجٹ سپورٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے سامعین کو بتایا کہ 2013ءمیں اقتدار سنبھالنے کے بعد سےان کی پارٹی نے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں معیشت کا استحکام، جی ڈی پی کی نمو میں اضافہ اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے متعارف کی گئی ساختی اصلاحات شامل ہیں۔ مالی شمولیت کو بہترین معاشی ترقی کی لازمی شرط سمجھا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان انہی ممالک میں شامل ہے جہاں بینکنگ کی سہولتوں سے محروم دنیا کی 5 فیصد آبادی رہتی ہے۔ پاکستان میں صرف 23 فیصد بالغ آبادی کو باضابطہ مالی خدمات تک رسائی حاصل ہے۔

Leave a Reply