اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان جنگ کا حل فوجی نہیں،افغانستان کے دیرینہ تنازعہ کے خاتمے کیلئے تمام فریقین کی امن مذاکرات میں شمولیت اشد ضروری ہے ۔ بلومبرگ کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے افغان سکیورٹی فروسز کی مدد کیلئے غیر ملکی افواج …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بلومبرگ کو دیئے گئے انٹرویو میں اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان جنگ کا حل فوجی نہیں،افغانستان کے دیرینہ تنازعہ کے خاتمے کیلئے تمام فریقین کی امن مذاکرات میں شمولیت اشد ضروری ہے ۔ بلومبرگ کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے افغان سکیورٹی فروسز کی مدد کیلئے غیر ملکی افواج میں اضافے پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کے طالبان کے ساتھ مذکرات میں ثالثی کے لئے معاونت کیلئے تیار ہے، بالآخر افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑے گا۔








