وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا فیصل آباد میں 230ملین ڈالرز مالیت کے ہنڈائی نشاط آٹو موبائل اسمبلی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

لاہور۔20 دسمبر(اے پی پی )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے بہترین و حوصلہ افزاءنتائج سامنے آ رہے ہیں اور توانائی کے بحران کے خاتمہ سمیت امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جبکہ نجکاری کی پالیسی بھی حوصلہ افزاءرہی اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو تمام ممکن …

لاہور۔20 دسمبر(اے پی پی )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے بہترین و حوصلہ افزاءنتائج سامنے آ رہے ہیں اور توانائی کے بحران کے خاتمہ سمیت امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جبکہ نجکاری کی پالیسی بھی حوصلہ افزاءرہی اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو تمام ممکن مراعات و سہولیات فراہم کر نے کے عمل کے باعث ملک میں معاشی و اقتصادی استحکام کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں ، ہنڈائی اور نشاط گروپ کے اشتراک سے لگائے جانے والے پہلے جدید ترین آٹو موبائل اسمبلی پلانٹ کے بعد دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ترغیب ملے گی،موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے جس کے بعد حکومتی کارکردگی کی بنیاد پر مینڈیٹ دینے ےا نہ دینے کا فیصلہ عوام کریں گے،بدھ کی شام فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ایم تھری انڈسٹریل سٹی چک جھمرہ فیصل آباد میں نشاط گروپ پاکستان اورساﺅتھ کورین کار میکر ہنڈائی موٹر کمپنی کے اشتراک سے لگا ئے جا نے والے 230ملین ڈالرز مالیت کے ہنڈائی نشاط آٹو موبائل اسمبلی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وہ ہنڈائی موٹر کمپنی ساﺅتھ کوریا کے مشکور ہیں جنہوں نے نشاط گروپ کے ساتھ مل کر ملک میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کا آغاز کیا ہے

Leave a Reply