وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

اسلام آباد۔4 فروری(اے پی پی )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، جنگ سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو شکست دی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑرہا ہے۔امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا حلیف ہے۔امریکہ کو واضح کیا ہے کہ محفوظ ٹھکانے ہیں تو معلومات فراہم کرے …

اسلام آباد۔4 فروری(اے پی پی )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، جنگ سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو شکست دی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑرہا ہے۔امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا حلیف ہے۔امریکہ کو واضح کیا ہے کہ محفوظ ٹھکانے ہیں تو معلومات فراہم کرے ہم کارروائی کریں گے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو شکست دی ہے۔