اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹریفک حادثے میں سابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل(ر)خالد شمیم وائیں کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس عطا کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنیکا حوصلہ دے۔وزیر اعظم نے حادثے میں زخمیون …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ٹریفک حادثے میں جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کی وفات پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹریفک حادثے میں سابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل(ر)خالد شمیم وائیں کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس عطا کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنیکا حوصلہ دے۔وزیر اعظم نے حادثے میں زخمیون کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔سابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل(ر)خالد شمیم وائیں ہفتہ کو اپنی لینڈ کروزر میں راولپنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ راستے میں انکی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔حادثہ میں انکے قریبی دوست زبیر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔








