وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان نیول اکیڈمی میں 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب میں خطاب

کراچی۔ 23 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اورپرامن روابط پر یقین رکھتا ہے،قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں تاہم خطے میں کسی کی پوشیدہ بالادستی کی کوششیںقبول نہیں کر یں گے، پاکستا ن کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے …

کراچی۔ 23 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اورپرامن روابط پر یقین رکھتا ہے،قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں تاہم خطے میں کسی کی پوشیدہ بالادستی کی کوششیںقبول نہیں کر یں گے، پاکستا ن کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ، پاکستان اقوا م عالم میں سربلند وسرفراز ہوگا اور ہمیشہ کے لئے قائم ہے ، خطے کے لوگ ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں،ملک کے دفاع اور قومی سلامتی میں پاک بحریہ انتہائی موثر کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں پاکستان نیول اکیڈمی میں 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کر رہے تھے۔ جس میںکل 129 افسران پاس آوٹ ہوئے۔پاس آوٹ ہونے والوں میں 26آفیسران سمیت 57پاکستانی جب کہ سعودی عرب، بحرین سمیت برادر ممالک کے 46 افسران بھی شامل ہیں۔ ان ممالک میں بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔تقریب میں لیفٹننٹ سہیل کاظم کو قائد اعظم گولڈ میڈل، مڈشپ مین سید ارتضیٰ حیدر نقوی کو اعزازی شمشیر جبکہ آفیسر کیڈٹ دایان احمد کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

Leave a Reply