گھوٹکی/اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔مذہبی آذادیوں کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکی الزام پر حیرانگی ہوئی۔آمریت میں مسائل دبا دیئے جاتے ہیں ،جمہوریت چلتی رہے گی تو تمام مسائل حل ہونگے۔مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کسی …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا گھوٹکی میں ہندو برادری کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
گھوٹکی/اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔مذہبی آذادیوں کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکی الزام پر حیرانگی ہوئی۔آمریت میں مسائل دبا دیئے جاتے ہیں ،جمہوریت چلتی رہے گی تو تمام مسائل حل ہونگے۔مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کسی سے غیر شائستہ رویہ ممکن ہی نہیں۔ہفتہ کو گھوٹکی میں ہندو برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے،آج کی دنیا ایک پیچیدہ دنیا ہے لیکن دین کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔ قائد اعظم نے کہا تھا کہ آپ آذاد ہیں ،آپ آزادی سے مسجدوں،مندورں اور اپنی عبادت گاہوں میں جاسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے چاہے اسکا تعلق ملک کے کسی بھی صوبے یا مذہب سے ہو۔ ملکی آئین تمام شہریوں کو برابری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے جبکہ اقلیتوں کے نمائندے پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد بھی یہی تھا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزیوںکے حوالے سے امریکی الزام پر حیرانگی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں بھائی چارے کیساتھ رہتی ہیں۔







