اسلام آباد ۔یکم اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہر سال اسلامی تاریخ کے اس لازوال واقعے کی یاد دلاتا ہے جب نواسہ رسول نے حق اور باطل کی لڑائی میں اپنے اور اپنے رفقاءکی جانوں کا نذرانہ دے کر حق کو حقیقی فتح سے سرفراز کیا۔ کربلا کے میدان میں شہیدوں کے لہو نے یہ ثابت کر دیا کہ حق لازوال …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا یومِ عاشور پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔یکم اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہر سال اسلامی تاریخ کے اس لازوال واقعے کی یاد دلاتا ہے جب نواسہ رسول نے حق اور باطل کی لڑائی میں اپنے اور اپنے رفقاءکی جانوں کا نذرانہ دے کر حق کو حقیقی فتح سے سرفراز کیا۔ کربلا کے میدان میں شہیدوں کے لہو نے یہ ثابت کر دیا کہ حق لازوال جبکہ باطل مٹنے کے لئے ہے۔یومِ عاشورہ 1439 ہجری کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے ظلم وجبر کی اطاعت کرنے کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور حق و صداقت کا علم سربلند کر دیا۔








