اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری 2017ءکے عبوری نتائج کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا 33واں اجلاس پیر کو یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم کے معاون …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری 2017ءکے عبوری نتائج کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا 33واں اجلاس پیر کو یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے میڈیا کو اجلاس سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے 2017ءکی مردم شماری کے عبوری نتائج کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کیلئے آئینی ترمیم انتہائی ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے ترمیمی بل قومی اسبملی میں پیش کیا جائے گا۔








