وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سی پیک بارے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے گفتگو

سی پیک منصوبے اولین ترجیح ہیں، توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، ریلوے اور دیگر شعبوں کے منصوبوں پر پیشرفت کی ذاتی طورپر نگرانی کررہا ہوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سی پیک بارے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے گفتگو اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ جات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح …

سی پیک منصوبے اولین ترجیح ہیں، توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، ریلوے اور دیگر شعبوں کے منصوبوں پر پیشرفت کی ذاتی طورپر نگرانی کررہا ہوں
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سی پیک بارے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ جات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور وہ توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، ریلوے اور دیگر شعبوں سمیت ان شاندار منصوبہ جات پر پیشرفت کی ذاتی طورپر نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی اور سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ وزیرا عظم کو پیش کی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے۔ سی پیک کے منصوبہ جات پاک چین تعلقات کے استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور پاکستان کے لئے ایک تابناک مستقبل کے حصول میں معاون ہوں گے ۔وزیر اعظم نے سی پیک منصوبہ جات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply