اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)آئندہ عام انتخابات اپنی انتخابی مہم کے دوران ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے کو آگے لے کر بڑھے گی ۔ہفتہ کو یہاں لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہو گا جو ووٹ کی حرمت کی مخالفت کرے ۔وزیر …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)آئندہ عام انتخابات اپنی انتخابی مہم کے دوران ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے کو آگے لے کر بڑھے گی ۔ہفتہ کو یہاں لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہو گا جو ووٹ کی حرمت کی مخالفت کرے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، جو دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے لندن آئے ہیں، نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ الیکشن لڑے گی بھی اور کامیاب بھی ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نگران وزیر اعطم کے نام کا فیصلہ میں اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کریں گے۔








